ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لائبیریا: 70 برس میں پہلی مرتبہ انتخابات

لائبیریا: 70 برس میں پہلی مرتبہ انتخابات

Tue, 10 Oct 2017 23:37:37    S.O. News Service

لائبیریا:10؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)لائبیریا میں ستر سال سے زائد عرصے میں آج پہلی مرتبہ انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس ملک کی قیادت ابھی تک ایلن جانسن سرلیف کے ہاتھوں میں تھی۔ ان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ تین نسلوں کے بعد پہلی مرتبہ صدارتی اقتدار جمہوری اور پرامن طریقے سے کسی دوسرے لیڈر کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ سن 2003 میں چودہ سالہ خانہ جنگی کے خاتمے کے بعد اقتدار نوبل انعام یافتہ سرلیف کے حوالے کیا گیا تھا۔ اس ملک میں خانہ جنگی کے دوران ڈھائی لاکھ سے زائد افراد مارے گئے تھے۔


Share: